حیدرآباد : سائبرآباد کی ڈونڈیگل پولیس نے ریاستی لیبر منسٹر سی ایچ ملاریڈی کے خلاف اراضی تنازعہ کے سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈونڈیگل علاقہ میں واقع اراضی جس کا نمبر 115, 116 اور 117 سروے نمبر میں ریاستی وزیر مبینہ طور پر مداخلت کرتے ہوئے درخواست گزار کو دھمکایا ۔ شاملا دیوی نامی خاتون نے پہلے ڈونڈیگل پولیس اسٹیشن میں ریاستی وزیر کیخلاف شکایت درج کروائی تھی لیکن پولیس کی جانب سے عدم کارروائی کے نتیجہ میں ہائیکورٹ سے رجوع ہوئی ۔ تلنگانہ ہائیکورٹ نے ملاریڈی ، بھدرا ریڈی ، منے راجو ، لکشمی نارائنا ، مستان اور دیگر کے خلاف ایک مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے ۔ ڈونڈیگل پولیس نے کورٹ کے احکامات کے مطابق ریاستی وزیر کے خلاف تعزیرات ہند کے دفعہ447 اور 506 کے تحت ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔