ریاست تلنگانہ ہمہ جہتی ترقی کی طرف گامزن

   

گھن پور اور ایڑو پائل کو سیاحتی مرکزبنایا جائے گا، ریاستی وزیر ہریش راؤ کا خطاب

میدک۔ ریاستی وزیر فینانس و صحت عامہ ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ متحدہ ضلع میدک کے ذخائر آب ملنا ساگر، کنڈہ پوچماں ساگر، رنگانائیک ساگر کے بشمول میدک کے قریب واقع پراجکٹ گھن پور آیاکٹ اور اس کے کنارے پر موجود ریاست تلنگانہ کی مشہور دیوالائم ایڑو پاٹل درگا ماتا کی ترقی اور ان کو سیاحتی مراکز بنانے کیلئے ریاستی حکومت نے 1500 کروڑ کی منظوری دی ہے جس میں 100 کروڑ گھن پور اور ایڑو پائل مندر کیلئے مختص کئے جائیں گے۔ ریاستی وزیر ہریش راؤ اپنی شریک حیات کے ہمراہ میدک کے ایڑوپائل درگا ماتا کے لئے حکومت کی جانب سے روانہ کردہ ملبوسات پیش کئے۔ ان کے ہمراہ ریاستی وزیر سمکیات و ٹورازم مسٹر سرینواس یادو، ضلع پریشد چیرپرسن میدک ہیما لتا گوڑ، رکن اسمبلی میدک ایم پدما دیویندر ریڈی، خانہ پور ایم ایل اے ریکھا نائیک، ضلع کلکٹر میدک ایس ہریش ، ایڈیشنل کلکٹرس پریتما سنگھ، رمیش ریڈی، افکو ڈائرکٹر ایم دیویندرریڈی ایڈوکیٹ بھی موجود تھے۔ قبل ازیں پریس کانفرنس میں ایگزیکیٹو آفیسر دیوالائم مسٹر سرینواس نے سبھی شرکاء کا خیرمقدم کیا اور الائم کی جانب سے تہنیت پیش کی۔ ہریش راؤ نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ متحدہ ریاست میں تلنگانہ کے ساتھ سوتیلا طرز رہا۔ علاقہ تلنگانہ میں پانی اور برقی کی قلت تھی، علحدہ ریاست کی حیثیت سے اب تلنگانہ ہمہ جہتی ترقی کی طرف گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پونم شٹ پلی تا ایڈوپائل سی سی سڑک ڈالتے ہوئے لائٹوں کی تنصیب عمل میں لائی گئی ہے تاکہ یاتریوں کو مشکلات پیش نہ آئے۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال ایڑوپائل جاترا کے انعقاد کیلئے ایک کروڑ روپئے جاری کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملنا ساگر سے ریاست کے 10 اضلاع کو پانی سیراب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کالیشورم پراجکٹ کو بھی لبریز کیا جائے گا۔