ریاست میں خون منجمد کردینے والی سردی کئی مقامات درجہ حرارت 10 سے کم ہونے کا امکان

   

حیدرآباد۔20ڈسمبر(سیاست نیوز) تلنگانہ میں سردی کی لہر میں اضافہ ہوتا جا رہاہے اور کئی علاقوں بالخصوص شمالی اضلاع میں درجہ حرارت 10 ڈگری سے بھی کم ہوگیا ہے ۔ شہر کے کئی علاقوں میں صبح میں سردی کی شدت ریکارڈ توڑنے لگی ہے ۔ نواحی علاقو ںمیں بھی شدت دیکھی جانے لگی ہے۔دونوں شہروں کے علاقوں بندلہ گوڑہ‘ بوئن پلی ‘ پٹن چیرو‘ راجندر نگر‘ شمس آباد‘ رامچندر پورم کے علاوہ بی ایچ ای ایل وغیرہ میں درجہ حرارت میں نمایاں گراوٹ آئی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ آئندہ چند یوم اور ڈسمبر کے آخری ہفتہ میں درجہ حرارت میں مزید 5 ڈگری کی گراوٹ آسکتی ہے اور بعض علاقو ںمیں درجہ حرارت 5تا7 ڈگری ہوسکتا ہے۔ کمرم بھیم ‘ وقارآباد‘ عادل آباد‘ناگرکرنول‘ و رنگاریڈی ںمیں 7تا 10ڈگری درجہ حرارت گذشتہ شب ریکارڈ کیا گیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت معمول سے 2تا3 ڈگری کم ریکارڈ کیا جا رہاہے جس سے سردی کی لہر ریکارڈ کی جا رہی ہے ۔ محکمہ کی جانب سے احتیاطی تدابیر کیلئے الرٹ جاری کیا جا رہاہے۔شاہ پور نگر‘ بالا نگر‘ راجندر نگر ‘ کوم پلی کے علاوہ دیگر کئی علاقوں میں رات دیر گئے سرد ہوائیں محسوس کی جا نے لگی ہیں اور درجہ حرارت میں 3تا4 ڈگری کم ہورہا ہے۔بتایاجاتا ہے کہ عادل آباد‘ جئے شنکر بھوپل پلی‘ نرمل ‘ کاماریڈی ‘ میدک‘ سدی پیٹ ‘ سنگاریڈی ‘ اور رنگاریڈی و دیگر اضلاع میں شدید سردی کی لہر برقرار رہنے کے امکان ہیں جبکہ شمالی اضلاع کے ساتھ سنٹرل تلنگانہ میں بھی درجہ حرارت میں گراوٹ آسکتی ہے۔ماہرین کا کہناہے کہ ڈسمبر کے آخری ہفتہ میں سردی کی لہر میں اضافہ اور درجہ حرارت میں گراوٹ کے امکان پر الرٹ جاری کیاجائے گا تاکہ عوام احتیاط کریں اورسردی کے منفی اثرات سے خود کو محفوظ رکھ سکیں۔ م