ریاست میں معمول سے 30 فیصد زیادہ بارش

   

موسم برسات میں بالعموم 738.7 ملی میٹر بارش ، تاہم 962.6 ملی میٹر بارش ریکار کی گئی
حیدرآباد ۔ یکم اکتوبر(سیاست نیوز) موسم برسات میں4 ماہ کے دوران (جون تا ستمبر ) تک 30 فیصد زیادہ بارش ہوئی ہے ۔ جاریہ سال موسم بارش سے قبل ریاست میں بارش کا سلسلہ شروع ہوا تھا ۔ شدید بارش کی وجہ سے دریائے کرنشا اور گوداوری کی ندیاں لبریز ہوکر بہہ گئی۔ ریاست کے کئی آبپاشی پراجکٹس کے دروازے ایک سے زائد مرتبہ کھولے گئے ۔ تالاب، جھیل ، کنٹے لبریز ہوجانے کی وجہ سے زیر زمین پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا ۔ مانسون سیزن کے دوران ریاست میں 738.7 ملی میٹر کی عام بارش کے مقابلے میں 962.6 ملی میٹر درج ہوئی ہے ۔ ماہ اگست میں صرف (3 فیصد) بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔ اگست کے آخری ہفتہ اور ستمبر کے اوائل میں ہونے والی شدید بارش نے ریاست کے کئی اضلاع میں بارش کی کمی کو پورا کردیا ہے ۔ ریاست کے 5 اضلاع کے حدود میں شامل 100 منڈلوں میں (60 فیصد سے زیادہ) بارش ریکارڈ کی گئی ۔ (20 تا 59 فیصد) زیادہ بارش ہوئی ہے ۔ 8 اضلاع کے حدود میں شامل 216 منڈلوں میں معمول (+1-9) اور 5 منڈلوں میں معمول سے کم بارش ہوئی ہے ۔ سب سے زیادہ ضلع نارائن پیٹ میں 94 فیصد اور سب سے کم ضلع منچریال میں 6 فیصد زیادہ بارش ہوئی ہے ۔ اس وقت جنوب مغرب مانسون کا ملک سے اخراج جاری ہے ۔ ماہرین موسم نے پیش قیاسی کی ہے کہ اکتوبر کے دوسرے ہفتہ تک ریاست میں بارش کے امکانات ہیں۔ ریاست میں جون سے ستمبر تک بارش کا موسم ختم ہوچکا ہے ۔ 15 اکتوبر تک ہلکی بارش کے اشارے دیئے گئے ہیں۔ آئندہ جو بھی بارش ہوگی وہ ہوا کے کم دباؤ اور طوفان کی وجہ سے ہوگی ۔ شمال مشرقی مانسون کی وجہ سے عام طور پر تلنگانہ میں بھاری بارش کا کوئی امکان نہیں ہے ۔ 2