24 گھنٹوں میں 661 نئے کیس ‘ 3 اموات
حیدرآباد۔ تلنگانہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 661 نئے کیسس منظر عام پر آئے جبکہ 3 اموات واقع ہوئی ہیں۔ اس مدت کے دوران 1637 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے۔ ریاست میں کورونا کیسس کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے اور صحت یاب ہونے والے افراد کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق ریاست میں کورونا پازیٹیو کیسس کی تعداد 2 لاکھ 57 ہزار 374 ہوچکی ہے جبکہ 2 لاکھ 40 ہزار 545 افراد صحت یاب ہوئے۔ فوت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1404 ہوچکی ہے۔ ریاست میں ایکٹیو کیسس 15425 ہیں جن میں سے 12899 ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ گذشتہ دو دنوں میں21264 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 457 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ گریٹر حیدرآباد میں 167 کیسس درج کئے گئے جبکہ دیگر اضلاع میں کتہ گوڑم 29 ، کریم نگر 24 ، کھمم 19 ، محبوب آباد 22 ، منچریال 17 ، ملکاجگری 45 ، ناگرکرنول 22 ، نلگنڈہ 34 ، رنگاریڈی 57 ، سنگاریڈی 28 ، سدی پیٹ 23 اور ورنگل (اربن ) میں 21 کیسس درج کئے گئے۔