ممبئی: مصنوعی ذہانت کے شعبے میں ایک عالمی کمپنی این ویڈیا کے سربراہ جینشینگ ہوانگ اور ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے اعلان کیا ہے کہ دونوں کمپنیوں نے مصنوعی ذہانت ( اے آئی) کو ہندوستان میں لانے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ دونوں نے یہ اعلان ممبئی کے جیو ورلڈ کنونشن سینٹر میں کیا جہاںاین ویڈیا سمٹ انڈیا پروگرام (23 سے 25 اکتوبر تک) چل رہا ہے ۔ ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ( آر آئی ایل) کے چیئرمین مکیش امبانی نے کہا کہ جیو اب دنیا کی سب سے بڑی ڈیٹا کمپنی بن گئی ہے ۔ این ویڈیا کے بانی اور سی ای اون جینشینگ ہوانگ نے اعلان کیا کہ ریلائنس اور این ویڈیامل کر ہندوستان میں مصنوعی ذہانت (AI) کا بنیادی ڈھانچہ بنا رہے ہیں۔ یہ شراکت داری ہندوستان کو اے آئی کے میدان میں ایک سرکردہ ملک بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم ہوگا۔جینشینگ ہوانگ کا ہندوستان میں خیرمقدم کرتے ہوئے مکیش امبانی نے کہا کہ ہندوستان کے بڑے خوابوں اور وزیر اعظم نریندر مودی کے ویژن کی وجہ سے ہندوستان آج ڈیجیٹل انقلاب کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے ۔