ریلوے کے دونوں بھرتی امتحانات پر پابندی

   

نئی دہلی : ریلوے کی وزارت نے پہلے مرحلے کے لیے ریلوے ریکروٹمنٹ بورڈ کے نان ٹیکنیکل پاپولر کیٹیگری (این ٹی پی سی) اور گروپ ڈی کے امتحانات کے لیے اسٹوڈنٹس کے احتجاج کے پیش نظر دونوں امتحانات پر پابندی عائد کردی ہے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بہار میں پرتشدد احتجاج کے پیش نظرریلوے کی وزارت نے این ٹی پی ایس کے لیے دوسرے مرحلے کے کمپیوٹر پر مبنی امتحان اور گروپ ڈی کے لیے پہلے مرحلے کے کمپیوٹر پر مبنی امتحان کو فی الحال روکنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ وزارت ریلوے نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو امتحان میں پاس ہونے والے اور ناکام ہونے والے دونوں طلباء کے خیالات سنے گی اور پھر اپنی رپورٹ وزارت ریلوے کو پیش کرے گی۔اس کے بعد وزارت ریلوے مزید فیصلہ کرے گی۔