رین بازار قتل مقدمہ کے تین ملزمین گرفتار، دیگر ملزمین مفرور

   

حیدرآباد۔ 15 اکتوبر (سیاست نیوز) رین بازار پولیس نے اقدام قتل مقدمہ میں کارروائی کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کرلیا اور مزید مفرور بتائے گئے ہیں۔ رین بازار پولیس اسٹیشن میں درج مقدمہ میں ملوث مصطفی بن علی بحرموس، مزمل بن علی بحرموس، اور سید عدنان کو گرفتار کرلیا گیا۔ انسپکٹر پولیس رین بازار مدھوسدھن ریڈی نے بتایا کہ اس مقدمہ میں مزید افراد بشمول خواتین مفرور ہیں۔ پولیس رین بازار کے مطابق احمد بن حمزہ ساکن رحمت نگر یاقوت پورہ کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا گیا تھا اور جان لیوا قاتلانہ حملہ کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کی گئی اور مفرور افراد سالم بن یوسف بحرموس، انجم جابری، نور جابری، علی یوسف بحرموس کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔ پولیس انسپکٹر رین بازار نے بتایا کہ مفرور افراد کو گرفتار کیا جائے گا۔ گزشتہ روز رحمت نگر علاقہ میں یہ واردات پیش آئی تھی۔ ع