رین بازار میں ایک شخص کی مشتبہ موت

   

حیدرآباد ۔18۔اکتوبر (سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ رین بازار میں ایک شخص کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 46 سالہ ابھے کمار جو یاقوت پورہ علاقہ کا ساکن تھا۔ چھتیس گڑھ کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ ابھے کمار کاور پیشہ سے مزدوری کرتا تھا اور ان دنوں یاقوت محل علاقہ میں ایک زیر تعمیر عمارت میں کام کر رہا تھا اور اسی عمارت میں رہتا تھا ۔ 16 اکتوبر کی رات حالت نیند میں وہ بلندی سے گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس رین بازار نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ع
جوبلی ہلز چیک پوسٹ پر
قتل کی سنگین واردات
حیدرآباد ۔18۔اکتوبر (سیاست نیوز) شہر کے جوبلی ہلز علاقہ میں ایک شخص کا قتل کردیا گیا ۔ پولیس کے مطابق کل رات جوبلی ہلز چیک پوسٹ پر پیش آئی قتل کی سنگین وارادت میں 40 سالہ سائیلو کا قتل کردیا گیا جو جگت گیری گٹہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ اطلاع سائیلو کی بہن نے پولیس کو دی۔ صبح کے اوقات جاروب کشوں کی جانب سے اطلاع کے بعد رشتہ دار جوبلی چیک پوسٹ پہنچے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق سائیلو جوبلی چیک پوسٹ علاقہ میں رہتا تھا اور سڑکوں پر بھیک مانگ کر زندگی بسر کر رہا تھا ۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع