ریونت ریڈی نے لندن میں آکسفورڈ یونیورسٹی کا دورہ کیا

   

تلنگانہ حکومت سے تعلیمی شعبہ میں اشتراک پر بات چیت
حیدرآباد۔21۔اگسٹ (سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے آج لندن میں 900 سالہ قدیم آکسفورڈ یونیورسٹی کا دورہ کیا ۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کے تحت بلوانتک اسکول آف گورننس حال ہی میں قائم کیا گیا جس کی کارکردگی کا چیف منسٹر نے جائزہ لیا ۔ پروفیسر مایا توڈور اور پروفیسر فیصل دیوجی نے چیف منسٹر اور ان کے وفد سے ملاقات کی۔ حکومت کے مشیر کے رام کرشنا راؤ اور دوسروں نے کیمپس کا معائنہ کیا۔ سابق وزیراعظم آنجہانی اندرا گاندھی نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی۔ چیف منسٹر نے آکسفورڈ کے ذمہ داروں سے تلنگانہ حکومت کے ساتھ تعلیمی شعبہ میں اشتراک کے امکانات کا جائزہ لیا۔ یونیورسٹی حکام نے تلنگانہ کے ساتھ تعلیمی اشتراک سے اتفاق کیا اور اس سلسلہ میں یادداشت مفاہمت کو قطعیت دی جارہی ہے۔ ریونت ریڈی لندن میں قیام کے دوران دیگر یونیورسٹیز کا دورہ کرتے ہوئے حکام سے بات چیت کریں گے۔ چیف منسٹر کے شیڈول میں امیریٹ اسٹیڈیم کا دورہ بھی شامل ہے ۔ وہ کیمبرج ٹیم سے ملاقات کے علاوہ یونیورسٹی آف لندن کیمپس میں سنیٹ ہاؤس کا دورہ کریں گے۔ وہ لندن بزنس اسکول کے حکام سے بھی ملاقات کریں گے ۔ چیف منسٹر 23 اگست کو لندن سے حیدرآباد واپس ہوں گے۔1/k/m/b