زائدبجلی کے بلز کے مسئلہ کو وزیر بجلی کے اٹھایا جائے گا: تارک راما راو

   

حیدرآباد 8جون (یواین آئی)تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے کہا ہے کہ بجلی کے زائد بلز کے معاملہ کو وہ وزیر بجلی جگدیش ریڈی کے ساتھ اٹھائیں گے ۔ابھشیک پانڈے نامی ایک شخص نے ان کو کئے گئے ٹوئیٹ میں شکایت کی تھی کہ مئی کے مہینہ کا بل اداکرنے کے باوجود بھی بھاری بجلی کا بل وصول ہوا ہے ۔انہوں نے نشاندہی کی تھی کہ کئی افراد کو اسی طرح بھاری بلزمل رہے ہیں جس سے ان کوکافی تکالیف کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔اس ٹوئیٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مسٹر راو جو ریاست کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے فرزند و ریاست کی حکمران جماعت ٹی آرایس کے کارگذار صدر بھی ہیں نے کہا کہ کچھ دنوں سے زائد بجلی کے بلز کی اجرائی کی شکایات موصول ہورہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ وہ اس مسئلہ کو وزیر بجلی اور ان کی ٹیم کے عہدیداروں کے ساتھ اٹھائیں گے ۔واضح رہے کہ ریاست کے کئی شہریوں نے شکایت کی ہے کہ ان کو زائد بلز مل رہے ہیں۔یہ بلز لاک ڈاون میں نرمی کے بعد جاری کئے جارہے ہیں جس سے ان کا مشکل صورتحال کاسامنا ہے ۔