زرداری نے تین مقدمات میں ضمانت کی درخواست واپس لی

   

اسلام آباد، 27 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک صدرنشین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں تین مقدمات میں دائر عبوری ضمانت کی درخواست کو واپس لے لیا ہے ۔سابق صدر نے عدالت کو چہارشنبہ کے روز اس فیصلہ کی اطلاع دی۔ انہوں نے پارک لین کمپنی، بلٹ پروف گاڑی اور توشہ خانہ معاملات میں اپنی درخواستیں واپس لی ہیں جو جج عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی کی بنچ کے سامنے تھی۔ بنچ کی اجازت ملنے پر زرداری نے عدالت کو درخواست واپس لینے کے بارے میں آگاہ کیا۔