زہریلی شراب سانحہ : ہر لمحہ تھمتی سانسیں، آسام میں مرنے والوں کی تعداد 140 تک پہنچی

,

   

آسام میں زہریلی شراب پینے کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 140 ہوگئی ہے، تاہم 300 لوگ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ کئی بیماروں کی حالت نازک ہونے کے سبب مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ بتا دیں کہ حادثہ جمعرات کی شام کا ہے جب سالمارا چائے باغان کے مزدوروں نے تنخواہ ملنے کے بعد ایک دکان سے شراب خریدی تھی۔ شراب پیتے ہی چار خواتین کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

اس معاملے میں اب تک 12 افراد کی گرفتاری عمل میں آچکی ہے اور واقعے کی تحقیقات مختلف سطح پر کی جا رہی ہے۔ انتظامیہ کی جانب مرنے والوں کے اہل خانہ کو دو لاکھ روپے اور جو لوگ اسپتال میں زیر علاج ہیں ان کو 50 ہزار روپیے کی امدادی رقم دیئے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ضلع جورہاٹ کی ڈپٹی کمشنر روشنی كوراتي نے بتایا کہ انتظامیہ کے مطابق 35 لوگوں کی موت کی تصدیق کی جا چکی ہے اور دونوں اضلاع کے 300 سے زیادہ لوگ جورہاٹ میڈیکل کالج اور اسپتال میں داخل ہیں۔