زیر تعمیر عمارت سے گرنے پر مزدور کی موت

   

حیدرآباد۔/15 اگسٹ، ( سیاست نیوز) زیر تعمیر عمارت کی دوسری منزل سے گرنے کے نتیجہ میں کولکتہ سے تعلق رکھنے والا ایک مزدور ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق 32 سالہ محمد مصور صاحب جس کا تعلق مغربی بنگال سے ہے علاقہ رائے درگم میں تعمیری کام کے دوران دوسری منزل سے اتفاقی طور پر گر پڑا۔ اس حادثہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا جس کے نتیجہ میں اسے مقامی دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔