زیر تعمیر عمارت سے گرنے پر مزدور کی موت

   

حیدرآباد۔/13 مارچ، ( سیاست نیوز) راجندر نگر علاقہ میں زیر تعمیر عمارت پر کام کرنے والا ایک مزدور گر کر ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 28 سالہ جی نرسمہا متوطن بدویل علاقہ راجندر نگر میں واقع ایک زیر تعمیر عمارت کی دوسری منزل پر 12 مارچ کو کام کررہا تھا کہ اتفاقی طور پر وہ نیچے گرپڑا۔ وہاں کے مقامی عوام اور دیگر افراد کی مدد سے اسے دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ پولیس راجندر نگر نے اس سلسلہ میں لاپرواہی کا ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کردیا ہے۔ ب