زیر تعمیر عمارت کی چھت گرنے سے دو مزدور ہلاک

   

حیدرآباد۔/24 ستمبر، ( سیاست نیوز) پہاڑی شریف علاقہ میں آج ایک حادثہ پیش آیا جس میں زیر تعمیر عمارت کی چھت گرنے کے نتیجہ میں دو مزدور برسر موقع ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر تین شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جل پلی علاقہ میں دو منزلہ زیر تعمیر عمارت کی چھت کی تعمیر کا کام چل رہا تھا اور اچانک چھت گرگئی۔ اس حادثہ میں بہار سے تعلق رکھنے والا 46 سالہ جگدیش اور 40 سالہ آکاش سنگھ جس کا تعلق اتر پردیش سے ہے برسر موقع ہلاک ہوگئے۔ اس حادثہ میں دیگر تین مزدور زخمی ہوگئے انہیں علاج کیلئے دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا گیا۔ پولیس پہاڑی شریف نے بتایا کہ لاپرواہی کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا ہے۔ انہوں نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ب