لائحہ عمل تیار کرنے کا منصوبہ، طاہر بن حمدان کی کرناٹک اردو اکیڈیمی صدر قاضی محمد علی سے ملاقات
نظام آباد : 27 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) صدر نشین اردو اکیڈمی طاہر بن حمدان نے آج کرناٹک اردو اکیڈمی کے صدر قاضی محمد علی کی دعوت پر بنگلور کا ان کی ٹیم کے ہمراہ دورہ کیا اور اس موقع پر دونوں اردو اکیڈمی کے چیرمین اور ڈائریکٹر اردو زبان کی ترقی اور اردو کے فروغ کے لیے لائحہ عمل تیار کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ مسٹر طاہر بن حمدان صدر نشین اردو اکیڈمی تلنگانہ ،صدر نشین اردو اکیڈمی کرناٹک قاضی محمد علی اس بارے میں تفصیلی طور پر جائزہ لیا دونوں ریاست کے عہدیداروں کی موجودگی میں تفصیلی طور پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دکن اردو کا گہوارہ ہے اور ساؤتھ انڈین اُردو فیڈریشن کا قیام عمل میں لاتے ہوئے اردو زبان کی ترقی کے لیے اقدامات کیا جائے گا اردو اکیڈمی کے چیرمین رہیں یا نہ رہیں لیکن فیڈریشن رہے گا اور ملک بھر میں یہ فیڈریشن ایک مثال بن کر کام کرے گا اور ملک بھر میں اردو کی ترقی کے لیے یہ فیڈریشن کام کرے گا مسٹر طاہر بن حمدان نے بتایا کہ کرناٹک تلنگانہ کے ساتھ تمل ناڈو اور پانڈیچری کیرالا کو فیڈریشن میں شامل کیا جائے گا اورآئندہ اجلاس میں ان تمام ریاستوں کے ذمہ داروں کو مدعو کیا جائے گا اور اس کے بعد ایک فیڈریشن کا قیام عمل میں لاتے ہوئے دونوں ریاستوں کی کارکردگی میں عوام طلبہ کو شامل کیا جائے گا۔ مسٹر طاہربن حمدان نے بتایا کہ چیف منسٹر مسٹر ریونت ریڈی اردو زبان کی ترقی کے لیے سنجیدہ ہیں واضح طور پر اردو زبان کی فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کرنے کا ارادہ ظاہر کیا اس موقع پر کرناٹک اردو اکیڈمی کے صدر قاضی محمد علی نے بتایا کہ فیڈریشن میں شمولیت کے لیے تملناڈو اور پانڈیچری کیرالا اکیڈیمی کو اطلاع دی گئی ہے اور اردو زبان کی فروغ کے لیے تلنگانہ کرناٹک اکاڈیمک کی جانب سے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے اس موقع پر تلنگانہ کے ڈائریکٹرس عہدیدار بھی موجود تھے۔