سابق ائی اے ایس کا امیت شاہ کو لکھا خط۔ این آر سی کے لئے نہیں دوں گا دستاویز”بندھی بنانا ہے تو بنالیں“

,

   

شہریت ترمیمی بل کو لے کر سیاست گرما گرم ہوگئی ہے۔ بل کی مخالفت میں لوگ سرکوں پر اتر ائے ہیں۔اپوزیشن‘ بالی ووڈ‘ سماجی کارکنان سے لے کر ائی اے ایس افیسر تک اس بل کی مخالفت کررہے ہیں۔

سابق ائی اے ایس افیسر ششی کانت سینتھل نے مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ کو خط لکھا ہے۔ سابق ائی اے ایس افیسر نے امیت شا ہ سے کہاکہ ”میں اپنے این آر سی دستاویزات جمع نہیں کراوں گا‘ آپ کو اگر مجھے بندھی بنانا ہے تو بناؤ“۔ ششی کانت نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ این آرسی کو منظور کرنے سے انکار کرتاہوں۔

اس لئے میں اپنی شہریت کو ثابت کرنے کے لئے ضروری دستاویزات جمع نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

اپنی اس حرکت کے لئے میں کوئی بھی سزا بھگتنے کے لئے تیار ہوں۔سابق میں بھی مذکورہ ریٹائرڈ ائی اے ایس حکومت کے فیصلوں کی مخالفت کرچکے ہیں۔

https://twitter.com/s_kanth/status/1204273722636427264?s=20

ششی کانت نے جموں کشمیر کو خصوصی درجہ فراہم کرنے والے قانون ارٹیکل 370کی برخواستگی کے خلاف ائی اے ایس کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔ جب وہ دکشن کنڈا کے ڈپٹی کمشنرتھے۔

اس بل کو لے کر حکومت مخالفت کرنے والو ں میں ششی کانت پہلے ائی اے ایس افیسر نہیں ہیں۔ سابق ائی اے ایس افیسر ہرش مند نے بھی ٹوئٹ کرکے اس بل کے خلاف سیول نافرمانی کی مہم چھیڑنے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”سی این بی او راین آر سی پولرائزیشن کی سیاست ہے“۔

مندر نے کہاکہ اگر سٹیزن ترمیم بل راجیہ سبھا میں پاس ہوگیات ووہ اپنا نام ایک مسلمان کے طو رپر راجسٹرار کراو لیں گے او راین آر سی کے لئے دستاویزات جمع نہیں کریں گے۔

اتنا ہی نہیں انہوں نے کہاکہ اسیا ہونے پر ایک عام مسلمانو ں کی طرح میں بھی یکساں سزا کی مانگ کرو ں گا“۔