سابق امیر جماعت اسلامی خواجہ عارف الدین کا انتقال

   

حیدرآباد ۔20جولائی ۔ دفتر جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ کی اطلاع کے مطابق جناب خواجہ عارف الدین شام اپنے خالق حقیقی سے جاملے ۔ محترم خواجہ عارف الدین متحدہ آندھراپردیش کے آخری امیرحلقہ تھے ۔ اسکے علاوہ وہ گذشتہ میقات میں جماعت اسلامی کے مرکزی سیکٹری برائے شعبہ خدمت خلق خدمات انجام دے چکے ہیں ۔ انشا اللہ نماز جنازہ و تدفین مسجد حضرت معشوق ربانی احاطہ عرس جاگیر ورنگل میں ادا کی جائیگی ۔ انتقال کی اطلاع پر حلقہ تلنگانہ امیر حلقہ جناب حامد محمد خان ، سکریٹری تربیت جناب عبدالباسط انور ، عبدالمجید شعیب سکریٹری شعبہ دعوت ، ناظم شہر حافظ محمد رشاد الدین و دیگر ذمہ داران نے تعزیت پیش کی اور دعائے مغفرت کی ۔ تفصیلات کیلئے جناب احتشام الحق عارف سے فون 8687273864 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔