سابق رکن اسمبلی عامر شکیل کے خلاف حیدرآباد میں کیس درج

   

حیدرآباد /17 جنوری ( سیاست نیوز ) بودھن کے بی آرا یس کے سابق رکن اسمبلی عامر شکیل کے خلاف حیدرآباد کی پنجہ گٹہ پولیس نے کیس درج کیا ہے ۔ پرجا بھون کے پاس ان کے فرزند کی گاڑی کے حادثہ کے معاملہ میں یہ مقدمہ درج کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے اس ایف آئی آر میں عامر شکیل کا نام بھی شامل کیا ہے ۔ سابق رکن اسمبلی پر اس حادثہ کے معاملہ میں اپنے بیٹے کو بچانے کی کوشش کا الزام ہے ۔ تاحال دس افراد کے خلاف کیس بک کیا گیا ہے جبکہ تین کی گرفتاری عمل میں آئی ۔ گذشتہ ماہ پولیس نے عامر شکیل کے بیٹے ساحل پر سڑک حادثہ کا کیس درج کیا تھا ۔ جبکہ چند دن قبل عامر شکیل کے فرزند ہائی کورٹ سے رجوع ہوتے ہوئے ان کے خلاف درج ایف آئی آر کو کالعدم قرار دینے کی درخواست داخل کی تھی ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مقدمہ میں انہیں ماخوذ کیا گیا ہے ۔