سابق وزیر خلیل باشاہ کا انتقال

   

حیدرآباد : متحدہ آندھراپردیش کے سابق وزیر ایس اے خلیل باشاہ کا آج رات انتقال ہوگیا۔ خلیل باشاہ متحدہ آندھراپردیش میں اقلیتی بہبود کے وزیر رہ چکے تھے۔ خلیل باشاہ کو ناسازیٔ مزاج کے بعد حیدرآباد میں ایک خانگی دواخانہ میں شریک کیا گیا تھا جہاں آج رات 10.30 بجے ان کا انتقال ہوگیا۔ مرحوم کی میت آبائی ضلع کڑپہ منتقل کی جارہی ہے ۔