حیدرآباد ۔ 27 جون (سیاست نیوز) حیدرآباد کے روایتی اور تاریخی بی بی کا علم کے مرکزی جلوس کے موقع پر گنگاجمنی تہذیب کا شاندار نظارہ دیکھنے کو ملا۔ جلوس کے روایتی راستے کے دوران میرعالم منڈی کے قریب جی ہنمنت راؤ جئے ہوبھاریتیم کے صدر کی جانب سے ایک خصوصی اسٹیج قائم کیا گیا تھا جہاں مختلف مذاہب اور سیاسی و سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے بی بی کے علم کا پرجوش استقبال کیا اور نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ اس پروگرام میں سابق گورنر بنڈارو دتاتریہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے بی بی کے علم کو ڈھٹی پیش کیا اور شہر میں امن و امان اور بھائی چارہ کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ سابق گورنر کے علاوہ اس موقع پر اے بھاسکر وائس چیرمین منورکاپوسنگم کارپوریشن، این نگیش تلگودیشم پارٹی حیدرآباد پارلیمنٹ کے کوآرڈینیٹر صدر پیس آرمی سید محمد علی کے علاوہ دیگر شرکاء میں بی وائی سریکانت، فراست علی، مانکیم کے علاوہ دیگر شخصیتوں نے بھی شرکت کی۔2