ساتویں عالمی بنگال تجارتی سربراہی کانفرنس کا منگل کو آغاز

   

کلکتہ : ساتویں عالمی بنگال تجارتی سربراہی کانفرنس کا افتتاح اگلے منگل کو ہوگا اور چہارشنبہ کوکانفرنس ختم ہوجائے گی۔ ریاست کے صنعت و تجارت کے محکمے کے ذرائع کے مطابق ریلائنس گروپ کے چیئرمین مکیش امبانی نے کانفرنس میں شرکت کی یقین دہانی پہلے ہی کرادی ہے ۔اس کے ساتھ ہی ہیرانندنی گروپ کے سینئر عہدیدارنرنجن ہیرانندانی صنعتی کانفرنس میں موجود رہیں گے ۔ اس کے علاوہ آئی ٹی سی گروپ کے سنجیو پوری، آر پی سنجیو گوئنکا گروپ کے چیئرمین سنجیو گوئنکا، چٹرجی گروپ کے چیئرمین پورنندو چٹوپادھیائے ، امبوجا نیوٹیا گروپ کے چیئرمین ہرش وردھن نیوٹیا، جے ایس ڈبلیو گروپ کے سجن جندال اور ملک کے دیگر معروف صنعت کاروں کا ایک گروپ ٹریڈ بنگال ورلڈ کانفرنس میں شرکت کرنے کا امکان ہے ۔ ان میں سے کئی صنعت کار وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے اسپین اور دبئی کے دورے کے دوران بھی موجود تھے ۔ کانفرنس کی اختتامی تقریب علی پور کے دھن دھنیا تھیٹر میں ہوگی۔ ریاستی حکومت کانفرنس کے مہمانوں کو گنگا بہار، علی پور جیل میوزیم کے آس پاس علاقے کا سیر کرانے کا بھی انتظام کیا ہے ۔ کانفرنس میں دوصنعت کاروں کی شرکت کو بہت ہی اہم سمجھا جارہا ہے، ان میں ایک مکیش امبانی اوردوسرے نرنجن ہیرانندنی۔ آئندہ لوک سبھا انتخابات سے قبل ممتا کی طرف سے بلائی گئی تجارتی کانفرنس میں امبانی گروپ کے سربراہ مکیش کی موجودگی کو بہت سے لوگ سیاسی طور پراہم مان رہے ہیں۔
سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق ‘‘ورلڈ ٹریڈ کانفرنس میں مکیش کی موجودگی نہ صرف تجارتی نقطہ نظر سے اہم ہے بلکہ سیاسی نقطہ نظر سے بھی بہت اہم ہے ۔