سادگی سے شادی کی تقریب کا انعقاد۔ ویڈیو

,

   

اتوار کے روز مسجد عالیہ میں بعد نماز عصر ایک شادی کی تقریب نہایت سادگی سے عمل میں ائی۔ تحریک مسلم شبان کے صدر محمد مشتاق کی دختر ندا ملک کی شادی شہر کے ایک ممتاز وکیل سے انجام پائی۔

اس تقریب میں شہر کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی اور عاقدین کو مبارکباد او ردعاؤں سے نوازا۔

حقیقت میں شادی کو آسان بنانے کا حکم اللہ اور اللہ کے رسول نے مسلمانوں کو دیاہے مگر ہم پرتعش دعوتوں اور شادی میں بیجا اصراف کے ذریعہ اللہ کے رسول کی اس عظیم سنت کوغریب او رمتواسط طبقے کے لئے مشکل بناتے جارہے ہیں۔

حالانکہ اسی سال مارچ سے لے کر نومبر تک ہونے والی مسلم شادیوں میں لاک ڈاؤن کی وجہہ سے نمایاں تبدیلیاں دیکھنے کو ملی ہیں اگر اسی کو اگر ہمارے معاشرے میں عادت بنالیاجاتا ہے تو یقینا وہ دن دو ر نہیں جب مسلمانوں کی شادیاں شریعت کے دائرے میں انجام پانے لگیں گی۔

پیش ہے ویڈیو ضرور دیکھیں

YouTube video