سافٹ ویر صنعت میں سائینس و انجینئرنگ گریجویٹس کیلئے روزگار کے مواقع

   

حیدرآباد۔ جس وقت سے عالمی وباء کوویڈ 19 کا آغاز ہوا ہے معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے ۔ اس کے نتیجہ میں ہر طرح کے کاروبار متاثر ہو رہے ہیں اور ان کے وجود پر ہی سوال اٹھنے لگے ہیں۔ کئی بڑی کمپنیاں کم بجٹ اور پراجیکٹس رک جانے کی وجہ سے اپنے ملازمین کی تعداد میں کمی کر رہی ہے ۔ ساری دنیا ٹھپ ہوگئی ہے ۔ ہندوستان بھی اب دنیا بھر میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں چوتھے نمبر پر آگیا ہے ۔ ہر روز صنعتوں کی صورتحال ابتر ہو رہی ہے ۔ تمام تر صورتحال میں بیشتر والدین کیلئے سب سے بڑی فکر یہی ہے کہ ان کے بچوں کیلئے کیا مواقع دستیاب ہونگے جنہوں نے 2018۔2019 اور 2020 میں گریجویشن کیا ہو۔ گریجویٹ طلبا کیلئے یہی بہتر موقع تھا کہ وہ ملازمت حاصل کریں یا پھر ماسٹرس کریں۔ تاہم لاک ڈاون کی وجہ سے طلبا برداری کو اپنے خوابوں کی تکمیل میں مایوسی کا سامنا ہے ۔عالمی معیشت میں گراوٹ کی وجہ سے سافٹ ویر صنعت میں بھی رکروٹمنٹس کی رفتار کم ہوگئی ہے اور مسابقت میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ تمام صورتحال کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہم بی ایس سی ‘ ایم ایس سی ‘ ایم سی اے اور انجینئرنگ گریجویٹس کیلئے سافٹ ویر کمپنی کے سینئروں کے ذریعہ رہنمائی فراہم کر رہے ہیں۔ ہم فریش گریجویٹس اور سافٹ ویر صنعت میں فاصلہ کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم نہ صرف فریش گریجویٹس کو حصول روزگار میں مدد کرنا چاہتے ہیں بلکہ انہیں درکار صلاحیتوں سے بھی ہم آہنگ کرنا چاہتے ہیں۔ ہم جاب پلیسٹمنٹ پروگرام ‘ انٹرن شپ پروگرام اور کیرئیر کونسلنگ و مینٹرنگ پروگرامس سافٹ ویر صنعت کے ماہرین کے ذریعہ کروارہے ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے 7997878685 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے یا ای میل
info@fullstackacademy.in
پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے