حیدرآباد ۔ 23 ۔ فروری : ( راست ) : ہمیں یہ جانکاری دیتے ہوئے بڑی مسرت ہورہی ہے کہ کیلی گرافی ، مصوری اور تذہیب کاری کی نمائش سالار جنگ میوزیم میں 22 تا 25 فروری جاری ہے ۔ جس میں 13 ممالک جیسے عمان ، بحرین ، قطر ، دبئی ، ہندوستان ، نیپال ، ترکی ، بنگلہ دیش ، یو اے ای ، اسلامی جمہوریہ ایران ، بلغاریہ ، سری لنکا ، ملیشیا اور سعودی عربیہ کے فنکار حصہ لے رہے ہیں ۔ یہ اہل حیدرآباد کے لیے شاندار موقع ہے کہ ایک ہی جگہ ملک و بیرونی ممالک کے فن پاروں کو دیکھ سکیں گے اور روبرو ماہرین سے گفتگو کرسکیں گے ۔ بالخصوص اسکول و کالج کے طلباء اس پروگرام سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔ یہ سنہرا موقع ہے کہ ایک ہی جگہ عربی ، فارسی کے طغروں کے علاوہ تلگو کیلی گرافی ، اور مصوری کے نادر فن پارے نظروں کو خیرہ کریں گے ۔ اس کے علاوہ دو قرآن مجید بھی ملاحظہ کے لیے نمائش میں رکھے گئے ہیں ۔ ( 1 ) الفی قرآن مجید اور ( 2 ) پاتی قرآن مجید جو کہ دنیا میں پہلی بار لکھا گیا ہے ۔ جس کی کتابت ماہر خطاط محمود احمد شیخ نے کی ہے ۔ ان تمام ماہرین کو جمع کرنے کا سہرا اور کوشش فاونڈیشن کے روح رواں رضا جے پوری اور کنیز بھٹی کے سر ہے ۔۔