سابری مالا (کیرالا): دنیا کے مشہور سابری مالا مندر کو ملیالم مہینے ‘وریچیکم’ کے پہلے دن 17 نومبر سے شروع ہونے والے دو مہینے کے سالانہ منڈلم۔مکاراویلکو تہوار کے لئے کھول دیا گیا ہے ۔پہاڑی پر واقع سابری مالا مندر کو پجاری مہیش موہانارو نے جمعرات کی شام 1700 بجے کھولا۔ روایت کے مطابق، گزشتہ شام مندر میں کوئی رسم ادا نہیں کی گئی۔ جمعہ کے روز صبح ملیالم مہینے ‘وریچیکم’ کے پہلے دن نئے پجاری نے ایک سال کی مدت کار کیلئے مندر کا چارج سنبھالا۔اس سال کا منڈلا پوجا تہوار 27 دسمبر 2023 کو اختتام پذیر ہوگا۔ بعد ازاں، مندر 30 دسمبر 2023 کو مکراویلکو تہوار کیلئے کھلے گا۔ یہ میلہ 15 جنوری 2024 کو مکراویلکو درشن کے بعد 20 جنوری 2024 کو اختتام پذیر ہوگا۔تہوار کے موسم کے دوران تقریباً 13,000 پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے اور سرکاری KSRTC کے ذریعہ مختلف جگہوں سے پمبا تک روزانہ 500 بسیں چلائی جائیں گی۔