سالگرہ تقریب میں شرکت کے بعد ایک شخص کی موت

   

حیدرآباد۔/13اکٹوبر، ( سیاست نیوز) سالگرہ تقریب میں مصروف ایک شخص کی مشتبہ موت کا واقعہ پوچارم پولیس حدود میں پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 30 سالہ ہریش جو پیشہ سے خانگی ملازم ساکن ساکشی پورم کل رات اپنے ساتھی کے پاس گیا تھا۔ ساتھی کی بیٹی کی سالگرہ تقریب میں شرکت کیلئے اس کے ساتھی نے مدعو کیا تھا اور سالگرہ تقریب جو ایک گیسٹ ہاوز میں منعقد کی گئی تھی ، تمام ساتھیوں نے رات دیر گئے تک مئے نوشی کی اس کے بعد وہ آرام کررہا تھا کہ اس کی صحت بگڑ گئی اور فوری ہریش کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران ہریش فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ع