سانحہ نیوزی لینڈ: متاثرین کیلئے 10لاکھ ڈالر امداد کا اعلان

,

   

ریاض۔ 23 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) شہزادہ ولید بن طلال نے نیوزی لینڈ سانحہ میں شہداء کے اہل خانہ کے لئے 10لاکھ ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ بات الولید ادارہ برائے انسانی امداد نے ٹویٹر پر اپنے اکائونٹ میں کہی ہے۔ اکائونٹ سے ٹویٹ کیا گیا کہ دونوں مساجد میں شہید ہونے والے 50مسلمانوں کے اہل خانہ کی امداد کے لئے 10لاکھ ڈالر کی رقم مختص کی گئی ہے۔ شہزادہ ولید بن طلال نے امدادی رقم کے اعلان کے ساتھ لواحقین سے اظٰہار تعزیت اور متوفین کیلئے بلندی درجات کی دعا کی ہے۔