ساوتھ سنٹرل ریلوے کے 486کوچس الگ تھلگ کوچس میں تبدیل

   

حیدرآباد 23 اپریل (یو این آئی) ساوتھ سنٹرل ریلوے نے 486کوچس کو الگ تھلگ کوچس میں تبدیل کردیا۔اپنے بیان میں ساوتھ سنٹرل ریلوے نے کہاکہ انڈین ریلویز اس وائرس کی روک تھام کے لئے ہمہ رخی حکمت عملی کے ساتھ تمام تر مساعی کرنے میں آگے ہے ۔اس کے حصہ کے طورپر وزارت ریلویز نے تمام زونل ریلویز کو ہدایت دی تھی کہ وہ تقریبا5000نان اے سی پاسنجر ٹرینوں کے کوچس کو اس وائرس کی روک تھام کی مساعی میں ہنگامی مدد کے طورپر تبدیل کرے ۔ پانچ ہزار نان اے سی کوچس جن کو انڈین ریلویز نے تبدیل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ،ان میں ساوتھ سنٹرل ریلوے کو 486کانشانہ دیاگیا ہے ۔جنرل منیجر ساوتھ سنٹرل ریلوے گجانند مالیا کی ہدایت پر عہدیدار اوراسٹاف فوری حرکت میں آگئے اور نشانہ کی جلد تکمیل کے لئے منصوبہ کو قطعیت دیا،اگرچہ کہ ملک بھر میں غیر معمولی لاک ڈاون ہے ۔