ساور کر کو بھارت رتن دینا بھگت سنگھ کی توہین: کنہیا کمار

,

   

اورنگ آباد: ہندوستانی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی) کے لیڈر جے این یو کے سابق طلبہ لیڈر کنہیا کمار نے ویر ساورکر کو بھارت رتن ایوارڈ دینے کے معاملہ میں بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت ساورکر کو بھارت رتن ایوارڈ سے نوازتی ہے تو اسے اسی ایوارڈ کے لئے شہید بھگت سنگھ کے نام سفارش نہیں کرنی چاہئے۔ انہوں نے یہ بات پارٹی کے رکن اسمبلی امیدوار اے ڈی ابھئے ٹکسال کی حمایت میں ایک انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے اپنے انتخابی منشور میں کہا کہ وہ ساورکر کو بھارت رتن ایوارڈ دینے کی سفارش کرے گی جو ملک کے لئے اپنی جان قربان کردینے والے شہید بھگت سنگھ کی توہین ہے۔ کنہیا نے کہا کہ ساورکر نے انگریزوں سے معافی مانگی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اورنگ آباد میں نسل پرستی کی سیاست ختم ہوچکی ہے۔ کنہیا کمار نے اس موقع پر بیروزگاری،دفعہ 370، پانی بحران ا ور دیگر کئی اہم مسائل پر حکومت کی ناکامی کو اجاگر کیا۔