ساڑی ،پرینکا گاندھی کا پسندیدہ لباس

   

نئی دہلی ۔ 17 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ساڑی ٹوئیٹر پر شامل ہوتے ہوئے اپنی شادی کے دن سے لی گئی تصاویر کو پوسٹ کیا اور ٹوئیٹر پر اپنی پسندیدہ ساڑیوں کی تصاویر کو شیئر کرنے والی خواتین کی طویل فہرست میں شامل ہوگئی۔ ٹوئیٹر پر پوسٹ کرنے والی کئی خواتین نے ساڑی کو پسندیدہ لباس قرار دیا ہے۔ کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی کے شوہر رابرٹ وڈرا نے بھی ٹوئیٹر پر اپنی اہلیہ کیلئے خوشی کا اظہارکیا اور کہا کہ ان کے درمیان محبت، خوشی اور ہم ایک دوسرے کی پسند کے حامی ہیں۔ پرینکا گاندھی نے گلابی اور سنہری زری والی بنارس کی ساڑی کو بھی ٹوئیٹ پر پوسٹ کیا ہے۔ ان کی شادی کی 22 سالگرہ کے موقع پر کئی مبارکبادی پیامات بھی پوسٹ ہوئے ہیں۔