سبھاش ریڈی کی کانگریس میں شمولیت

   

یلاریڈی 25۔ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی حلقہ کے بی جے پی قائد سبھاش ریڈی نے بی جے پی کو اپنا استعفی دیتے ہوئے کانگریس میں شامل ہوکر گھر واپسی کی ہے ریاستی وزیر اعلی ریونت ریڈی کے قریبی کہلائے جانے والے سبھاش ریڈی گذشتہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس ٹکٹ نہ ملنے پر مایوس ہوکر بی جے پی میں شمولیت اختیار کرکے انتخابات میں حصہ لیا تھا اور مقابلہ کرکے 27000 ہزار ووٹ بھی حاصل کرتے ہوئے اپنی ضمانت بچائی تھی۔ اور اب آخر کار پھر سے کانگریس پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کرکے ایک طرح سے کانگریس میں گھر واپسی کی ہے۔ سبھاش ریڈی نے ریاستی وزیر اعلی ریونت ریڈی کی قیادت میں پارٹی میں شامل ہوئے وزیر اعلی اور کانگریس پارٹی ریاستی انچارچ شریمتی دیپا داس منشی نے انھیں پارٹی کھنڈوا پہناتے والہانہ استقبال کیا اس طرح یلاریڈی حلقہ میں کانگریس پارٹی غیر معمولی طریقہ سے مستحکم ہوتے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی کیلئے آگے بڑھ رہی ہے۔ اور حلقہ میں روز بدلتے سیاسی حالات سے اپوزیشن جماعتوں کی نیند حرام چکی ہے۔