سب رجسٹرار کا ملازم رشوت لیتے ہوئے گرفتار

   

حیدرآباد۔/10مارچ، ( سیاست نیوز) اینٹی کرپشن بیورو کے عہدیداروں نے میڑچل ملکاجگیری ضلع کے سب رجسٹرار آفس واقع بیگم پیٹ میں اچانک دھاوا کرتے ہوئے وہاں کے ایک آؤٹ سورسنگ ملازم کو رشوت کی رقم لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ ایڈوکیٹ ٹی راجو نے اے سی بی عہدیداروں سے یہ شکایت کی تھی کہ رجسٹریشن کا عمل مکمل کرنے کیلئے 15 ہزار روپئے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اینٹی کرپشن کے عہدیداروں نے آج وہاں کے ایک آؤٹ سورسنگ ملازم کے مدھو سدن ریڈی کو 15 ہزار روپئے رشوت کی رقم حاصل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ب