سدارامیا نے سخت کارروائی کی دی وارننگ

   

انگریزی سائن بورڈ تنازعہ
بنگلورو: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ریاست میں انگریزی میں لکھے ہوئے سائن بورڈ اور نام کی تختیوں کی توڑ پھوڑ کرنے والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے تشدد میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ سدارامیا نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ وہ کسی احتجاج کے خلاف نہیں ہیں لیکن قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں آج گریٹر بنگلورو میونسپل کارپوریشن اور پولیس حکام کے ساتھ میٹنگ کریں گے ۔دریں اثنا نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے کہا کہ جمہوریت میں ہر کسی کو احتجاج کرنے کا حق ہے ، لیکن حکومت کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دے گی۔ میں پریشان ہوں کہ کنڑ حامی مشتعل افراد نے بورڈز اور اداروں کی توڑ پھوڑ کی،انہوں نے کہاکہ فیڈریشن آف کرناٹک چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف کے سی سی آئی) نے کہا کہ وہ تجارتی اداروں کے نام کی تختیوں پر 60 فیصد کنڑ حروف رکھنے کے بی بی ایم پی کے احکامات کی تعمیل کرے گی لیکن حکومت سے 28 فروری 2024 کی آخری تاریخ تک قواعد کی تعمیل کرنے کو کہے گی۔