سدھیر چودھری کیخلاف ’جہاد چارٹ‘ پر مقدمہ

,

   

نئی دہلی ۔ /7 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) زی نیوز کے ایڈیٹر ان چیف اور ڈیلی نیوز انالیسیس کے پرائم ٹائم شو ہوسٹ سدھیر چودھری کیخلاف کیرالا میں غیرضمانتی دفعات کے تحت جمعرات کو ایف آئی آر درج کیا گیا ہے ۔ایف آئی آر کے مطابق /11 مارچ 2020 ء کو زی نیوز ٹی وی چیانل نے فرقہ پرستانہ پیام پھیلانے والے جہاد چارٹ کا ایپیسوڈ نشر کیا تھا۔ اپنے نمایاں شو ڈی این اے پر /11 مارچ کو چودھری نے اپنے ناظرین کو جہاد کی مختلف اقسام کے تعلق سے واقف کراتے ہوئے اقلیتی برادری کے تعلق سے اہانت آمیز ریمارکس کئے تھے ۔ ایف آئی آر پر اپنے ردعمل میں سدھیر نے کہا کہ اب تکلیف دہ حقائق کو پیش کرنا بھی جرم ہوگیا ہے ۔ برسہا برس سے جاری نام نہاد سیکولرازم کیخلاف جو کوئی آواز اٹھائے اسے سلاخوں کے پیچھے بھیجا جانے لگا ہے ۔