سرفراز بورڈ کے ایک کروڑکے کنریکٹ زمرے میں شامل

   

نئی دہلی ۔ بی سی سی آئی نے گزشتہ ماہ سنٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کیا تھا جس میں کچھ نئے کھلاڑیوں کو جگہ ملی جب کہ ایشان کشن اور شریاس آئر جیسے کھلاڑی باہر رہ گئے۔ اب ایک ماہ بعد بورڈ نے دوبارہ اس فہرست میں کچھ تبدیلیاں کرتے ہوئے کچھ اور ناموں کا اضافہ کیا ہے۔ کشن اور شریاس ایئر جیسے کھلاڑیوں کو خارج کردیا گیا تھا۔ اب بورڈ نے اس میں معمولی تبدیلی کرتے ہوئے دو کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے لیکن یہ ایشان یا آئر نہیں بلکہ دھرو جریل اور سرفراز خان ہیں۔ نیوز ایجنسی پی ٹی آئی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ بی سی سی آئی کی اپیکس کونسل میٹنگ میں ٹیم انڈیا کے ان دو نئے کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ دینے کی منظوری دی گئی۔ بورڈ کی یہ میٹنگ 18 مارچ بروز پیر کو ہوئی جس میں کئی معاملات زیر بحث آئے اور سرفراز جورل کے سینٹرل کنٹریکٹ کو اجازت مل گئی۔ سرفراز اور دھرو جریل نے ٹیم انڈیا کے لیے ایک ساتھ ڈیبیو کیا۔ ان دونوں کو انگلینڈ کے خلاف 5 میچوں کی ٹسٹ سیریز سے موقع ملا۔ اس ٹسٹ سیریز میں ہندوستان کے لیے 5 کھلاڑیوں نے ٹسٹ ڈیبیو کیا۔ اس میں سے سرفراز اور جورل کو راجکوٹ میں کھیلے گئے تیسرے ٹسٹ میں موقع ملا اور اس کے بعد انہوں نے اپنی کارکردگی کی بنیاد پر سیریز کے آخری 3 ٹسٹ کھیلے، دونوں کو 5 ویں ٹسٹ میچ میں بھی موقع ملا۔ دھرم شالہ میں کھیلا اور اس کے ساتھ ہی ان کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کے تحت آنے کا راستہ صاف کر دیا گیا۔ بی سی سی آئی کے ریٹینرشپ رولز کے مطابق اگرکوئی کھلاڑی کنٹریکٹ سال میں 3 ٹسٹ یا 8 ونڈے یا 10 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلتا ہے تو اسے سینٹرل کنٹریکٹ میں جگہ مل جاتی ہے۔ دھرو اور سرفراز نے یہ شرط پوری کی اور سی گریڈ میں براہ راست داخلہ لیا۔ یہ گریڈ بورڈکے 4 گریڈز میں سب سے کم ہے لیکن اس میں آنے والے کھلاڑیوں کو بھی ایک کروڑ روپے سالانہ ملتے ہیں۔ دھرو اور سرفراز کو بھی یہ رقم ملے گی۔