سرمایہ کاری کے نام پر کروڑہا روپئے لوٹنے والا دھوکہ باز گرفتار

   

حیدرآباد : /26 ستمبر (سیاست نیوز) سنٹرل کرائم اسٹیشن (سی سی ایس) پولیس نے ایک دھوکہ باز کو گرفتار کرلیا جو سرمایہ کاری کے نام پر کروڑہا روپئے کی دھوکہ دہی میں ملوث ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 45 سالہ کشتج کمار ساکن گاجولا رامارم جو پیشہ سے ٹاٹا کیپٹل فینانس کا سرمایہ کاری کا مشیر تھا نے ایک خاتون اے ایم کنن اور دیگر کو ٹاٹا کیپٹل میں سرمایہ کاری پر بھاری منافع کا وعدہ کیا ۔ بعد ازاں اس دھوکہ باز نے سرمایہ کاروں کو مزید لالچ دے کر فرضی کمپنیاں پروڈیزائننگ اڈوائرٹائزنگ ، اربن ون ، میگنس کارپوریشن اور دیگر فرضی کمپنیوں میں سرمایہ کاری پر 12 فیصد منافع کا وعدہ کیا ۔ اس دھوکہ باز کے جھانسے میں آکر کئی افراد نے کروڑہا روپئے کی سرمایہ کاری کی اور 2021 ء تک مذکورہ دھوکہ باز انہیں منافع دے رہا تھا لیکن اس کے بعد کمار نے منافع دینا بند کردیا اور کئی افراد کے رقومات ہڑپ لئے ۔ پولیس نے بتایا کہ سرمایہ کار معمر افراد کی تعداد زیادہ ہے ۔ ب