سرپورٹاؤن ریسیڈنشیل اسکول کے 2 لڑکیوں کے لاپتہ ہونے پر کارروائی کرنے ضلع کلکٹر سے مطالبہ

   

سرپور ٹاؤن : سرپور ٹاؤن منڈل مستقر میں ریاستی حکومت کی جانب سے چلائے جارہے سوشیل ویلفیر گرلز ریسیڈنشیل اسکول سے جمعہ کی شام 2 لڑکیاں لاپتہ ہونے پر کل بی ایس پی ڈسٹرکٹ سکریٹری پراوین کمار نے اپنے ہمراہ لاپتہ ہونے والے دونوں لڑکیوں کے والدین کے ساتھ ملکر کے بی آصف آباد ڈسٹرکٹ کلکٹر راہول راج سے ملاقات کرتے ہوئے سوشیل ویلفیر ریسیڈنشیل اسکول سے لاپتہ ہونے کے ذمہ دار پرنسپل اور اساتذہ کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے تحریری یادداشت پیش کی ۔ بعد ازاں مقامی اخباری نمائندوں سے بی ایس پی ڈسٹرکٹ سکریٹری پراوین کمار نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسکول سے لاپتہ ہونے میں لاپرواہی برتنے والے اور غیر ذمہ دارانہ ڈیوٹی انجام دینے والے گرلز سوشیل ویلفیر ریسیڈنشیل اسکول پرنسپل اور اسٹاف کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دلت لڑکیوں کے والدین کے ساتھ انصاف کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔ ورنہ بی ایس پی پارٹی کی جانب سے بڑے پیمانے پر احتجاجی دھرنا منظم کرنے کا انتباہ د یا ۔ اس موقع پر دونوں لڑکیوں کے والدین بھی موجود تھے ۔