سری نگر: جنوبی ضلع پلوامہ کے چیوا کلان گاوں میں قومی تحقیقاتی ایجنسی کی سفارشات پر محکمہ مال کے حکام نے پولیس کی موجودگی میں سرکاری اراضی پر تعمیر کئے گئے دارلعلوم کو منہدم کردیا۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ این آئی اے کی سفارشات پر محکمہ مال کی ایک ٹیم نے پلوامہ کے چیوا کلان گاوں میں سرکاری اراضی پر تعمیر کئے گئے دارلعلوم کو منہدم کیا ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ 12مارچ 2022کو چیوہ کلان پلوامہ میں تعمیر کئے گئے ایک منزلہ دارلعلوم میں تصادم آرائی کے دوران سیکورٹی فورسز نے دو ملی ٹینٹوں کو مار گرایا تھا۔