رانچی ۔ سری لنکا کو مالی اور سیاسی بحران کا سامنا ہے ۔ 1948میں آزادی کے بعد بدترین معاشی صورتحال کا سامنا کر نے والے اس ملک میں اس وقت مہنگائی کی وجہ سے بنیادی اشیاء کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ ‘سری لنکا میں یہ صورتحال کیوں پیدا ہوئی، ساتھ ہی ہندوستان کو اس سے کیا سبق لینا چاہیے ‘ اس اہم موضوع پر ایکس ایل آر آئی جمشید پور میں ایکس پی جی ڈی ایم ڈپارٹمنٹ کی طرف سے ایک پینل مباحثہ کا انعقاد کیا گیا۔ پینلسٹس میں راہل باجوریا (ایم ڈی بارکلیج کارپوریٹ اینڈ انویسٹمنٹ بینک)، انکر شکلا (جنوبی ایشیا کے ماہر اقتصادیات، بلومبرگ ایل پی)، آیوشی چودھری (ہند- سری لنکا کی ماہر اقتصادیات، ایچ ایس بی سی) اور ایکس ایل آر آئی کے پروفیسر اور ماہر اقتصادیات ایچ کے پردھان شامل تھے ۔ پروگرام کا آغاز ایکس ایل آر آئی کے پروفیسر عبدالقادر کے افتتاحی خطاب سے ہوا۔