سری لنکا نے 23ہندوستانی مچھواروں کو کیا گرفتار‘ دو کشتیاں کیں ضبط

,

   

مذکورہ مچھوارے بتایاجارہا ہے کہ ہفتہ کی رات کو نیدونتھیو سے اٹھائے گئے ہیں


رامنتاپورم۔سمندری حدود کی خلاف ورزی پر سری لنکا کے بحریہ نے تاملناڈو سے 23ہندوستانی مچھواروں کو گرفتار کرلیا اور دو کشیاں بھی ضبط کرلی ہیں‘ سرکاری ذرائع نے اس بات کی جانکاری دی ہے

۔مذکورہ مچھوارے بتایاجارہا ہے کہ ہفتہ کی رات کو نیدونتھیو سے اٹھائے گئے ہیں۔ مزید کاروائی کے لئے گرفتار کئے گئے افراد کو سری لنکا کے کانکی سانتورائے لے جایاگیا ہے۔

پی ایم کے بانی ڈاکٹر ایس راموداس نے مچھواروں کی ریاست سے گرفتاری کی مذمت کی اور مرکز پر اس طرح کے باربار ہونے والے واقعات پر اقدامات کا زوردیا۔