کولمبو: معاشی بحران اور سری لنکا میں نافذ ایمرجنسی کے درمیان سری لنکا کے وزیر اعظم مہندرا راجاپکسے آخر کار مستعفی ہوگئے۔دوسری جانب سری لنکن صدر گوٹابایا راجاپکسے کے حامیوں اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، کولمبو میں ہونے والی جھڑپوں میں زخمیوں کی تعداد 78 ہوگئی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ صدر راجاپکسے کے حامیوں نے صدارتی دفتر کے سامنے دھرنا دینے والے مظاہرین پر ڈنڈوں سے حملہ کیا تھا۔خیال رہے کہ صدر راجاپکسے کے دفتر کے سامنے مظاہرین 9 اپریل سے دھرنا پر بیٹھے ہیں، وہ سری لنکن صدر سے بھی مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔