سعودیہ میں خلیجی ممالک کی مشقیں

   

ریاض : سعودی عرب کے مشرقی صوبے دمام میں خلیجی ممالک کی فوجی مشقوں میں شرکت کے لیے اماراتی اہل کار سعودی عرب پہنچ گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق سعودی وزارت دفاع کے ترجمان اور کمانڈ اینڈ کنٹرول کمیٹی کے رکن جنرل سالم بن عبداللہ حبسی نے کہا کہ شرکا مشق کے لیے تیار ہیں۔ مشقوں کا مقصد فوجی تربیت اور تعاون کو مضبوط کرنے کے علاوہ بحرانوں اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔ واضح رہے کہ ان مشقوں کا اعلان 2020 ء میں جی سی سی کے وزرائے داخلہ کے اجلاس کے دوران کیا گیا تھا۔