سعودیہ:5 سے11سال کی عمرکے بچوں کو ویکسین لگانے کی مہم شروع

   

ریاض: سعودی عرب نے 5 سے 11 سال کی عمر کے بچّوں کوکورونا وائرس کی ویکسین لگانے کا اعلان کیا ہے تاکہ ان کی صحت کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے اورانھیں کورونا وائرس کی ظہورپذیر ہونے والی مختلف اقسام اور پیچیدگیوں سے بچایا جا سکے۔ سعودی وزارتِ صحت نے ایک بیان میں کہاہے کہ ایسے بچوں کو ویکسین لگانے کے مہم میں ترجیح دی جائے گی جو پہلے ہی صحت کے مختلف مسائل سے دوچار ہیں اورجنھیں کوروناوائرس کی پیچیدگیوں سے زیادہ خطرہ ہوسکتا ہے۔وزارت صحت نے سوموار کو یہ اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب میں افراد دوسری خوراک لگوانے کے تین ماہ بعد اب کوویڈ۔19 ویکسین کی تیسری یااضافی تقویتی خوراک لے سکتے ہیں۔سعو دی عرب کی پبلک ہیلتھ اتھارٹی (وقایا) نے رواں ہفتے کے اوائل میں شہریوں اورمکینوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ کووڈ۔19 کے بڑھتے ہوئے کیسوں اوراس کی نئی شکل اومیکرون کے مختلف ملکوں میں تیزی سے پھیلنے کے پیش نظر بیرون ملک غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
اومی کرون کیسیس میں اضافہ، تیل کی قیمتوںمیں گراوٹ
نیو یارک: اومی کرون کیسز بڑھنے پر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گر گئیں۔ برطانوی خام تیل کی قیمت میں 2 ڈالر فی بیرل کمی سے 71.52 ڈالر پر آ گئی۔امریکی خام تیل بھی 2.63 ڈالر سستا ہو گیا، قیمت68.23 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یورپ میں لاک ڈائون پر تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔