سعودی تیل تنصیبات کو نقصانات، تصاویر منظر عام پر

   

واشنگٹن ۔ 17 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے گزشتہ ہفتہ کو سعودی عرب کے عبقیق علاقہ میں دو ڈرون حملوں کے بعد دنیا کے سب سے بڑے تیل نکاسی کے تنصیبات اور انفر اسٹرکچر کو ہونے والے نقصانات کی سیٹلائیٹ تصاویر جاری کی ہے۔ ایک فوٹو میں بتایا گیا ہے کہ خام تیل نکالنے والے چار ٹینکوں کی صف میں جو نقصانات ہوئے ہیں، وہ واضخ ہوتے ہیں۔ہر ایک ٹینک میں ڈرون حملہ سے سراخ پڑگئے ہیں۔ عبقیق کامپلکس میں 17 مختلف مقامات پر نقصانات کی نشاندہی کی گئی ۔ امریکی حکومت کے مطابق ڈرون حملے شدید تھے ۔