سعودی عربیہ۔ الجزیان ائیر پورٹ پر حوثیوں کے ڈرون حملہ میں 16زخمی

,

   

مذکورہ اتحادیوں نے کہاکہ تباہ ڈراون کے ذرات ائیر پورٹ کے اندر شہریوں کے زخمی ہونے کی وجہہ ہے
ریاض۔ یمن میں سعودی عربیہ کی زیر قیادت عرب اتحادیوں نے پیر کے روز اعلان کیاہے کہ سعودی عربیہ کے جنگ عبداللہ ائیر پورٹ برائے الجزیان پر ایک ڈرون حملے میں 16لوگ زخمی ہوئے ہیں‘ سعودی پریس ایجنسی نے اس بات کی جانکاری دی ہے۔

مذکورہ اتحادیوں نے کہاکہ تباہ ڈراون کے ذرات ائیر پورٹ کے اندر شہریوں کے زخمی ہونے کی وجہہ ہے۔

عرب نیوز چینل ال اخباریہ کے بموجب تین مسافرین کی حالت تشویش ناک ہے۔ اس نے ایک مختصر ویڈیو نشر کیاہے جس میں بسکن ربانس ائیس کریم دوکان کے قریب میں ائیرپورٹ کے اندر زمین پر کانچ کے تکڑے بکھرے پڑے دیکھائی دے رہے ہیں۔

بعدازاں ال اخباریہ نے دیکھا یا کہ مسافرین الجزیان ائیر پورٹ کے بعد ہیں اور کہاکہ پروازیں عام طریقے سے کام کرنا شروع کردئے ہیں۔

اس سے قبل پیر کے روز مذکورہ اتحادیوں نے کہا تھا کہ ایک مصلح ڈرون جزان کے گاؤں جس کو المباؤج کہاجاتا ہے میں گرایاگیاہے۔ خبر ہے کہ اس واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا ہے

فبروری10کے رو ز اتحادیوں نے اعلا ن کیاتھا کہ سعودی عربیہ کے ائیر پورٹ ابھا پر ائیر ڈیفنس نے ایک ڈرون کو روک تھا جس کے ذرات سے بارہ لوگ زخمی ہوئے جس میں ایک ہندوستا نی شہری بھی شامل ہے

ستمبر2014سے یمن خانہ جنگی کی صورتحال کاشکار اس وقت سے ہے جب حوثی اتحادیوں نے عالمی سطح پر تسلیم شدہ صدر ابورابع المنصور ہادی کی حکومت کو درالحکومت صناء سے بیدخل کرتے ہوئے شہر پر اپنا قبضہ جمالیاتھا۔

ستمبر2015مارچ کے بعد سے یمن میں حکومتی افواج کی حمایت میں عرب اتحادیو ں کی جانب سے ملٹری اپریشن انجام دئے جارہے ہیں تاکہ ایران کی حمایت والے حوثیوں کو روکا جاسکے جس کا مختلف صوبوں بشمول درالحکومت صناء پر فی الحال قبضہ ہے۔

اس کے بعد سے مسلسل سعودی عرب کے مختلف شہروں کو حوثیوں کی جانب سے نشانہ بنانے کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔