سعودی عربیہ: یکم جولائی تک مکہ میں داخلہ پر پابندی نافذ

,

   

حج سکیورٹی فورسیس کو متنبہ کیا ہے کہ بغیر حج پرمٹ کے حاجیو ں کومنتقل کرتے ہوئے پکڑے جانے والے کسی بھی شخص کو سخت سزا دی جائے گی۔
ریاض۔ حج کے آغاز کے ساتھ ہی مملکت سعود ی عربیہ کی ٹریفک پولیس نے اسبات کو یقینی بنانے کے لئے سخت اقدامات شروع کردئے ہیں کہ غیرمجازگاڑیوں کو مکہ مکرمہ میں داخلے کی اجازت نہ دی جائے‘جو جمعہ کی دوپہر سے یکم جولائی نافد العمل رہیں گے۔

ان ہدایتوں کو عمل آواری کے لئے مختلف داخلی پوائنٹس پر عہدیداران کھڑے ہوں گے۔حج سکیورٹی فورسیس کو متنبہ کیا ہے کہ بغیر حج پرمٹ کے حاجیو ں کومنتقل کرتے ہوئے پکڑے جانے والے کسی بھی شخص کو سخت سزا دی جائے گی۔

جس میں چھ ماہ کی جیل اور 50,000سعودی ریال(10,93,054) روپئے کا جرمانہ عائد کیاجائے گا۔

جرمانہ میں عدالتی فیصلے کی بنیاد پر حمل ونقل میں استعمال ہونے والی گاڑی کی ضبطی بھی شامل ہے۔ اگر خلاف ورزی کرنے والا غیرملکی ہے تو اس کو جیل کی سزا اورجرمانہ کے بعد ملک بدر کردیاجائے گا۔

اس پر قانون میں بیان کردہ مدت تک مملکت میں داخلے پر بھی پابندی ہوگی۔اتھارٹیز نے صرف ان لوگوں کو داخلے کی اجازت دی ہے جو مقدس شہروں میں کام کرتے ہیں اور داخلے کے لئے اجازت رکھتے ہوں‘ جس کے پاس مکہ کی جانب سے رہائشی شناخت کارڈ جاری کیاگیا ہے اور جس کے پاس حج پرمٹ ہے۔

ہر سال مقدس شہر میں داخلے پر پابندی عائد کردی جاتی ہے جو تمام قسم کے ٹرانسپورٹیشن‘ جس میں کاریں‘ بسیں اور ٹرکیں شامل ہوتی ہے
حج کیا ہے؟۔


حج اسلام کا ایک اہم رکن ہے جو کسی بھی صحت مند‘ صاحب ثروت مسلمانوں کو اپنی زندگی میں ایک مرتبہ ادا کرنا لازمی ہوتا ہے۔ حج 1444ہجری مطابق2023کو 26جون کے روز سے شروع ہوتاہے اور 27جون یوم عرفہ ہے۔