سعودی عرب: جدہ میں کرفیو دوبارہ نافذ۔ کورونا وائرس کے بڑھتے واقعات کو روکنے کے اقدامات۔ ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی جازت

,

   

جدہ (سعودی عرب): سعودی عرب کے وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ کو جدہ میں کورونا وائرس کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر حکام نے جدہ میں دوبارہ کرفیو نافذ کردیا ہے۔ یہ کرفیو 15 دنو ں تک رہے گی۔یہ تحدیدات ہفتہ 6 جون سے عائد کئے جائیں گے۔ جمعہ کے دن جاری کئے گئے نئے قوانین کے مطابق کرفیو دن میں 3 بجے سے صبح 6 بجے تک نافذ رہے گی۔ شہر کی مساجد پھر ایک مرتبہ بند کردی جائیں گی۔

جدہ کے سرکاری اور خانگی ملازمین گھر سے کام کریں گے۔ ریستوراں اور ہوٹلس بند کردئے گئے ہیں۔ ڈومیسٹک فلائٹس اور ریلوے خدمات جاری رہیں گی۔ پانچ افراد سے زیادہ جمع ہونے پر پابندی رہے گی۔ مملکت کے جدہ کے علاوہ دیگر شہروں میں تاحال تحدیدات عائد نہیں کئے گئے ہیں۔ اگر کوویڈ۔19 کے کیسس میں اضافہ ہوتا ہے تو امکان ہے کہ مملکت کے دیگر شہروں میں بھی پابندی عائد کی جاسکتی ہے۔