سعودی عرب : رمضان میں تراویح معطل

   

ریاض 14 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے انتہائی تکلیف دہ خبر یہ ہے کہ سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور دعوہ و گائیڈنس نے کہا ہے کہ ماہ رمضان المبارک میں سعودی عرب میں نماز تراویح معطل رہے گی ۔ وزارت نے اعلان کیا کہ مساجد میں نمازوں کی ادائیگی کورونا وائرس کے اختتام تک شروع نہیں ہوگی ۔ مصلیان کرام سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ گھروں میں ہی تراویح کا اہتمام کریں۔ کہا گیا ہے کہ یہ اعلان حرمین شریفین کے علاوہ سعودی عرب کی تمام مساجد کیلئے ہے ۔